1 جون 2012 - 19:30

پاکستان کے صدر آصف علي زرداري اور ايران کے وزير خارجہ نے باہمي تعاون ميں توسيع کے عمل کا خير مقدم کيا ہے-

ابنا: اسلامي جمہوريہ ايران کے وزير خارجہ علي اکبرصالحي نے جمعہ کي شام کراچي ميں  پاکستان کے صدر آصف علي زرداري سے ملاقات کي اور انہيں تہران ميں ہونے والے ناوابستہ تحريک کے سولہويں سربراہي اجلاس ميں شرکت کے لئے صدر ڈاکٹر محمود احمدي نژاد کا دعوت نامہ پيش کيا.

وزير خارجہ علي اکبر صالحي نے اس ملاقات ميں ايران اور پاکستان کے دوطرفہ تعلقات کو مزيد مستحکم بنانے اور باہمي تعاون کي سطح کو زيادہ سے زيادہ بڑھانے جيسے معاملات پر پاکستان کے صدر سے بات چيت کي.

پاکستان کے صدر آصف علي زرداري نے بھي اس ملاقات ميں اس دعوت نامہ کا شکريہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ وہ تہران ميں ہونے والےناوابستہ تحريک کے سولہويں سربراہي اجلاس ميں شرکت کريں گے.

پاکستان کے صدر نے اس بات پر زور ديتے ہوئے کہ برادر و ہمسايہ ملک ايران اور پاکستان کے تعلقات روز بروز مستحکم ہونے چاہئيں کہا کہ دونوں ہي ملکوں ميں باہمي تعاون کو پہلے سے بھي زيادہ فروغ دينے کي خواہش اور ارادہ پايا جاتا ہے........

/169